Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے گیارہ اموات، 1055 نئے مریض

انتہائی نگہداشت کے شعبے میں 1182 مریض ہیں- (فوٹو ایس پی اے)
کورونا کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے- گزشتہ کئی دنوں سے مریض ایک ہزار سے بڑھ رہے ہیں- جمعرات کو کووڈ 19 کے 1055 نئے مریض  سامنے آئے، گیارہ اموات ہوئیں اور شفایاب افراد کی تعداد 1086 رہی-
سبق اور اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو کورونا کے 1055 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اب تک کل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار 93 ہوگئی ہے- اسی طرح  مرض سے شفا پانے والے افراد کی تعداد 1086 رہی جو جمعرات کو بڑی تعداد ہے- جس کے بعد صحت یاب افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 92 ہزار  448 ہوچکی ہے- گیارہ اموات کے بعد کل تعداد 6 ہزار 869 ہوگئی ہے-

جمعرات کو سب سے زیادہ کورونا کے مریض ریاض میں رجسٹر ہوئے- (فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت نے اعلامیے میں بتایا کہ جمعرات کو کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ریاض میں (468) سامنے آئے- جس کے بعد مکہ مکرمہ میں  206، الشرقیہ میں 166، مدینہ منورہ میں 41، عسیر میں35، جازان میں 29، حائل میں  24، تبوک اور قصیم میں 21، 21 جبکہ حدود شمالیہ اور الباحہ میں  12، 12، نجران میں گیارہ اور الجوف میں 9 کورونا کے نئے مریض رجسٹر ہوئے ہیں-
وزارت صحت کے مطابق کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9776 ہے جبکہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں 1182 مریض ہیں-
وزارت صحت نے کہا ہے کہ شہری اور مقیم غیرملکی کورونا ویکسین جلد ازجلد لگوائیں- اسی طرح بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں جبکہ باہر نکلتے وقت ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کے ساتھ  توکلنا ایپ کا استعمال کریں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: