Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آ رہا ہوں، یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ سلمان خان کی فلم رادھے کا ٹریلر جاری

سلمان خان نے ایک انکاؤنٹر سپیشلسٹ کا رول نبھایا ہے (فوٹو: انڈین ٹائمز)
بالی وڈ کے ’بھائی‘ سلمان خان کی نئی فلم ’رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق یہ ایک ایکشن مووی ہے جسے پربھو دیوا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں سلمان خان کے علاوہ دیشا پاتانی، رندیپ ہودا، جیکی شیروف اور میگا آکاش کی بھی اہم کردار ہیں۔
اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ رادھے یعنی سلمان خان نے ایک انکاؤنٹر سپیشلسٹ کا رول نبھایا ہے جس کا اپنا منفرد سٹائل ہے۔
انہوں نے اس فلم میں بڑا کردار ادا کیا ہے اور امید ہے کہ ان کے ڈائیلاگز ان کے مداحوں کو پسند آئیں گے۔ یہ فلم ایکشن سے بھرپور ہے اور اس میں ہیروئین دیشا پاتانی کے ساتھ ڈانس نمبرز بھی ہیں۔
’رادھے‘ میں سلمان خان انڈیا میں پھیلے ڈرگ مافیا کو ختم کرتے نظر آئیں گے۔ جبکہ رندیپ ہوڈا فلم میں ولن کا کردار نبھارہے ہیں۔ سلو میاں کی ہر فلم کی طرح اس فلم کے ڈائیلاگز بھی کافی جاندار ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر نے فلم کو 13 مئی کو ریلیز  کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ یہ ’زی فائیو‘ کے میڈیم ’زی پلیکس‘ پر بھی ایک ساتھ ریلیز ہوگی۔
اس طرح یہ پہلی فلم ہوگی جو کئی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز ہوگی۔
ٹریلر کے لانچ سے چند گھنٹے پہلے سلمان خان نے فلم کا پوسٹر جاری کیا تھا اور انہوں نے اپنے فینز سے کہا تھا کہ ٹریلر صبح 11 بجے ریلیز ہوگا۔
انہوں نے لکھا کہ ’آ رہا ہوں، یور موسٹ وانٹڈ بھائی، رادھے ٹریلر کے ساتھ، آج  11 اے ایم، اے ایم کا مطلب ہے صبح کے 11 بجے ٹریلر آئے گا۔‘

شیئر: