Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوسٹ گارڈز نے سمندر میں پھنسے 6 شہریوں کو بچالیا

گہرے سمندر میں جانے سے قبل بوٹس کا معائنہ ضرور کریں- (فوٹو سبق)
مکہ مکرمہ ریجن میں کوسٹ گارڈ کے ترجمان فارس المالکی نے بتایا کہ گہرے سمندر میں مقامی  شہریوں کی بوٹ خراب ہوگئی تھی- امداد کے لیے رابطے پر سمندر میں پھنسے 6 سعودیوں کو بحفاظت ساحل تک پہنچا دیا گیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق المالکی نے بتایا کہ جدہ سیکٹر میں ابحر تحصیل اور خلیج سلمان کے سمندری گشتی دستے سے ایمرجنسی نمبر 994 پر رابطہ کرکے  مدد کی درخواست کی گئی تھی- بتایا گیا تھا کہ ’ہم چھ سعودی شہری ایک بوٹ سے سمندر میں سیرکررہے تھے- بوٹ خراب ہوگئی ہے اور ہم پھنس گئے ہیں مدد کی جائے‘-
المالکی نے بتایا کہ فوری کارروائی کرکے مقامی شہریوں کو بحفاظت ساحل تک پہنچا دیا گیا جبکہ ان کی بوٹ بندرگاہ منتقل کردی گئی-
کوسٹ گارڈز کےترجمان نے اپیل کی ہے کہ ماہی گیر ہوں یا عام لوگ گہرے سمندر میں جانے سے قبل بوٹس کا معائنہ ضرور کریں- مقررہ نظام الاوقات کے مطابق اصلاح و مرمت کی پابندی کریں- سمندری سلامتی کے وسائل، جہاز رانی اور رابطہ  جات کے آلات ہمراہ رکھیں- ایمرجنسی کی صورت میں مدد کے لیے کوسٹ گارڈ  کے ایمرجنسی نمبر  994 پر رابطہ کریں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: