Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ و اسرائیل کے حملے کا ہدف خامنہ ای اور صدر پزشکیان تھے، نتائج غیر واضح: اسرائیلی سرکاری ٹی وی

اسرائیلی سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے سنیچر کو اپنے حملوں کا ہدف ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان تھے، تاہم ان حملوں کے نتائج کے بارے میں صورتِ حال واضح نہیں ہے۔
اسرائیل کے سرکاری ٹی وی ’کان‘ نے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر بتایا کہ ’ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان حملوں کے اہداف میں شامل تھے۔
اس سے قبل سنیچر کو ہی اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے خلاف ’بقا کو لاحق خطرے کے خاتمے‘ کے لیے ایک کارروائی شروع کی ہے اور ایرانی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی حکومت کے خلاف کھڑے ہوں۔
نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ  ’میرے بھائیو اور بہنو، اسرائیل کے شہریو، کچھ دیر پہلے اسرائیل اور امریکہ نے ایران میں موجود دہشت گرد حکومت کی جانب سے لاحق بقا کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے ایک آپریشن شروع کیا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہماری مشترکہ کارروائی بہادر ایرانی عوام کو یہ موقع فراہم کرے گی کہ وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں۔ وقت آ گیا ہے کہ ایران کے تمام لوگ جبر کے طوق کو اتار پھینکیں اور ایک آزاد اور امن پسند ایران کی بنیاد رکھیں۔‘ 

شیئر: