Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی حکومت کی ہوٹلوں کو جوئے کے لائسنس جاری کرنے کی تردید

دبئی حکومت نے جوئے کے لائسنس سے متعلق گردش کرتی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
دبئی حکومت نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ امارات نے کچھ ہوٹلوں کو جوئے کے لائسنس جاری کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جمعرات کو دبئی حکومت کے میڈیا آفس کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دبئی میں کچھ ہوٹلوں کو جوئے کی سرگرمی کے لیے اجازت نامے جاری کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گردش کرتی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
یہ بیان ان افواہوں کے جواب میں جاری کیا گیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ دبئی کے ہوٹلوں نے جوئے کے لیے اجازت نامے حاصل کر لیے ہیں اور وہ عید الفطر کے موقعے پر اس کا سلسلہ شروع کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت جوئے یا کسی بھی سرگرمی سے اگر پبلک مورال متاثر ہوتا ہے تو اسے قید کی سزا ہو سکتی ہے اور ڈھائی لاکھ سے لے کر پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

شیئر: