Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے بھی انڈیا اور پاکستان کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی

پابندی کا اطلاق ’کنیکٹنگ فلائٹس‘ پر بھی ہوگا
ایران کے ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی کے ترجمان محمد حسن دھی بخش نے کہا ہے ایران کی وزارت صحت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پاکستان اور انڈیا کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 
ایرانی خبررساں اداروں ’ارنا‘ اور ’فارس‘ کے مطابق اس پابندی کا اطلاق مقامی وقت کے مطابق سنیچر کی شب 12 بجے سے ہوگا۔ 
ترجمان کا کہنا تھا کہ انڈیا اور ایران کے درمیان باقاعدہ براہ راست پروازیں نہیں چلتی ہیں جبکہ ’کنیکٹنگ فلائٹس‘ پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ 
ترجمان محمد حسن دھی بخش کہ ایران کے محکمہ شہری ہوابازی کی جانب سے 41 ممالک کی پروازوں پر پہلے ہی پابندی عائد ہے اور جو مسافر زیادہ متاثرہ ممالک جانا چاہتے ہیں یا وہاں سے واپس آنا چاہتے ہیں تو ان کا ایران میں کورونا ٹیسٹ لازمی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ آٹھ سال سے زائد عمر کے لیے مسافروں کو سفر سے 96 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ جمع کروانا لازمی ہے جبکہ بیرون ملک سے آمد پر دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ 
خیال رہے کہ ایرانی وازرت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایران میں 18230 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 374 اموات ہوئی ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس سے اب تک تقریبا 70 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔
 

شیئر: