Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تادیبی کارروائیاں

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 ریستوران سیل کیے ہیں۔ (فوٹوسبق)
سعودی عرب میں طائف کی بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے کورونا ایس او پیزاور حفظان صحت کے مقررہ ضوابط پر عمل نہ کرنے پر تادیبی کارروائیاں کی ہیں۔ 
ویب نیوز سبق کے مطابق ریجن بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نےطائف کے جنوبی علاقے میں مارکیٹوں کا دورہ کیا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہاں موجود دکان دار حفظان صحت کے اصولوں پر کہاں تک عمل کرتے ہیں۔ 
 بلدیہ کے اہکاروں نے ایک سبزی کی دکان میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پراسے سیل کردیا جبکہ مارکیٹ میں ہی موجود باربرشاپ کو بھی سیل کیاگیا ہے۔ 
دوسری طرف طائف میونسپلٹی نے السیل الکبیر کے علاقے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 ریستوران سیل کیے ہیں۔
السیل  الکبیر بلدیہ کے چیئرمین اور انسپکٹرز فیلڈ دورے میں ریستورانوں میں ماحولیاتی  اور حفظان صحت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرکے ریستورانوں کو سیل کرنے کے احکام  جاری کیے۔
 ریستورانوں میں صفائی غیرمعیاری تھی۔ کارکنان ذاتی طور پر بھی صفائی کا اہتمام نہیں کررہے تھے۔
واضح رہے کورونا سے بچاو کےلیے وزارت صحت کی جانب سے دکانداروں کو اس امر کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں میں آنے والے صارفین کے جسمانی درجہ حرارت کو نوٹ کرنے کے کےلیے ڈیجیٹل تھرما میٹر کا بندوبست کریں جبکہ دکانوں یا تجارتی مراکز میں ہینڈ سینیٹائزر کا ہونا بھی لازمی امر ہے۔ 

شیئر: