Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش: برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کا آغاز

11 ڈاؤننگ سٹریٹ کے اوپر بنے فلیٹ میں بورس جانسن کی رہائش ہے (فوٹو: اے ایف پی)
برطانیہ کے الیکٹورل کمیشن نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش کی مالی اعانت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق الیکٹورل کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسے کچھ شواہد ہیں کہ کسی جرم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔
پورے برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات سے آٹھ دن پہلے اور ویلش اور سکاٹش علاقائی اسمبلیوں کے انتخابات کے دوران، بورس جانسن کو کورونا وائرس بحران کے حوالے سے اپنے پریشان کن ابتدائی اقدامات سے لے کر ان سوالات تک، کہ ان کے دفتر سے کون کیا لیک کر رہا ہے، جیسے الزامات کا سامنا ہے۔
11 ڈاؤننگ سٹریٹ کے اوپر بنے فلیٹ، جہاں بورس جانسن رہتے ہیں، کی مالی اعانت کے حوالے سے الیکٹورل کمیشن کا کہنا ہے کہ ’اب ہم مطمئن ہیں کہ اس بات کے واضح شواہد ،موجود ہیں، کہ کوئی جرم ہوا ہے۔‘
کمیشن نے مزید کہا ہے کہ ’ہم یہ کام باقاعدہ تحقیقات کے طور پر جاری رکھیں گے تاکہ یہ بتایا جا سکے کہ معاملہ کیا ہے۔‘
تحقیقات سے یہ طے ہو گا کہ کیا کاموں سے متعلق کوئی لین دین حکومت کے ماتحت کمیشن کے ذریعے ہوتا ہے اور اس قسم کی فنڈنگ کو ضرورت کے مطابق رپورٹ کیا گیا تھا۔
اگر تحقیقات میں یہ بات سامنے آ گئی کہ کسی جرم کا ارتکاب کیا گیا تھا اور اس حوالے سے کافی ثبوت موجود ہیں تو کمیشن جرمانہ کر سکتا ہے یا معاملے کو پولیس کے پاس بھیج سکتا ہے۔
جب برطانوی وزیراعظم سے یہ پوچھا گیا تھا کہ تزئین و آرائش کے لیے ابتدائی رسیدیں کس نے فراہم کی تھیں تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے اخراجات ادا کیے اور یہ ضابطہ اخلاق اور وزارتی کوڈ کے مطابق تھا۔
اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش کے حوالے سے گذشتہ مہینے بورس جانسن کی ترجمان نے کہا تھا کہ تمام عطیات اور تحائف کا صحیح طور پراعلان کیا گیا تھا اور اس کی ادائیگی کے لیے کنزریٹو پارٹی کے فنڈز کا استعمال نہیں کیا گیا۔

شیئر: