Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا سے مزید 151 افراد ہلاک، 5480 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 57 ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وبا سے مزید 151 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرل کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 57 ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں جس میں پانچ ہزار 480 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
کورونا وائرس کی مثبت شرح نو اعشاریہ 61 فیصد رہی۔
پاکستان میں منگل سے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ منگل کو ایک لاکھ 17 ہزار 852 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ گذشتہ دن پہلی دفعہ ایک لاکھ سے زائد افراد نے کورونا ویکسینیشن کی۔
چین سے پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں ویکسین لے کر جمعرات کی صبح پاکستان پہنچ گئی ہیں جبکہ تیسری پرواز 12 بجے پہنچے گی۔
مجموعی طور پر تینوں پروازوں کے ذریعے دس لاکھ ویکسین پاکستان لائی جائیں گی۔

شیئر: