Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف جانےو الی الھدا روڈ ٹریفک کےلیے بحال

شاہراہ کو بارش کی وجہ سے عارضی طورپر بند کیاگیاتھا(فوٹو، ٹوئٹر)
طائف جانے والی الھدا شاہراہ کو ٹریفک کےلیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔ بارش کی وجہ سے احتیاطی تدابی اختیار کرتے ہوئے شاہراہ کو عارضی  طورپر بند کیا گیا تھا۔
ویب نیوز سبق نے قومی مرکز برائے امن عامہ کی جانب سے فراہم کردہ اطلاع کے حوالے سے کہا ہے کہ طائف جانے والوں کےلیے الھدا شاہراہ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے جسے گزشتہ روز احتیاط کے پیش نظر بند کیا گیاتھا۔
شاہراہ کو بارش کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔ بارش سے چٹانیں سے پتھرگرنے کی صورت میں شاہراہ بند ہو جاتی ہے جبکہ چٹانوں سے پتھر گرنے سے بھی حادثات رونما ہونے کا اندیشہ رہتا ہے جس کی وجہ سے شاہراہ کو بند کیا جاتا ہے۔
 
 

شیئر: