Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مریض ایک ہزار سے زیادہ، گیارہ اموات

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد  9852 ہے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے مریضوں اور اموات میں کمی نہیں ہورہی ہے- جمعرات کو کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ رہی-
سبق اور اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات کو کووڈ 19 کے نئے مریض 1026 ریکارڈ پر آئے جس کے بعد کل  مریضوں کی تعداد چار لاکھ 16 ہزار 307 تک پہنچ گئی- جبکہ مرض سے شفا یاب ہونے والے والوں کی تعداد 1055 رہی جس کے بعد صحت یاب ہونے والے کل افراد کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 509 ہوگئی ہے- جمعرات کو 11 افراد کی موت کے بعد کل تعداد 6 ہزار  946 تک پہنچ چکی ہے-

ریاض میں 441 کورونا کے نئے مریض ریکارڈ پر آئے- (فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات کو کورونا کے سب سے زیادہ مریض ریاض میں (441) ریکارڈ پر آئے جس کے بعد مکہ مکرمہ میں  233، منطقہ شرقیہ میں  133، عسیر میں  49، مدینہ منورہ اور جازان میں 33، 33، قصیم اور حائل میں  21ِ، 21 جبکہ تبوک میں 18، حدود شمالیہ میں 16، نجران اور باحہ میں 10،10 اور الجوف میں  8 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں-
وزارت صحت کے مطابق کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد  9852 ہے جبکہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں 1312 افراد ہیں-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے کی پابندی کا اہتمام کریں اور باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: