Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق سعودی وزیر عمرعبدالقادر فقیہ انتقال کرگئے

مصر سے گریجویشن اور امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کی تھی۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے سابق وزیر اور پبلک کنٹرول بورڈ کے سابق سربراہ عمر عبدالقادر فقیہ کا جمعے کو انتقال کرگئے۔
اخبار 24 کے مطابق فقیہ کئی ریاستی مناصب پر فائز ہوئے۔ وزیر مملکت، رکن کابینہ، سیکریٹری تجارت، السعودیہ کے ڈائریکٹر جنرل اور پبلک کنٹرول بورڈ کے سربراہ کی حیثیت سے ملک و قوم کی خدمت کی۔
عمر فقیہ نے مصر سے گریجویشن اور امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کی تھی۔

شیئر: