Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ، عمرہ اور سیاحتی ویزے کے لیے میڈیکل انشورنس میں کورونا کا علاج شامل

یہ اضافہ صحت و سلامتی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی سینٹرل بینک ساما اور کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل نے بیرون مملکت سے سیاحت، زیارت اور عمرے کے لیے آنے والوں کے میڈیکل انشورنس میں کورونا وائرس سے پیش آنے والے خطرات کو بھی شامل کیا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق ساما اور کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس نے کووڈ 19 کا اضافہ اس غرض سے کیا ہے کہ اگر سیاحت یا زیارت یا عمرے کے لیے کوئی غیرملکی سعودی عرب آئے اور وہ کووڈ  19 میں مبتلا ہوجائے تو اسے علاج کی سہولتیں انشورنس سکیم کے تحت فراہم ہوسکیں۔
یہ اضافہ سب کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے اور غیرملکیوں کو علاج کی سہو لتیں آسانی سے فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔
میڈیکل انشورنس سکیم میں کووڈ 19 کے اضافے سے بیرون ملک سے آنے والوں کا وبا لگنے کی صورت میں علاج، ہیلتھ آئسولیشن کارروائی کے اخراجات اور ہنگامی صورت میں فضائی ایمبولینس کی لاگت سکیم کا حصہ ہوگی۔ 

شیئر: