Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہلال الاحمر جدہ کو 20 دن میں 8 ہزار کے قریب امدادی کالز

جدہ کمشنری میں ہلال الاحمر کے 35 مرکز کام کررہے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
ہلال الاحمر کے جدہ کمشنری یونٹ میں رمضان کے 20 دنوں میں 7 ہزار 918 امدادی کالز موصول ہوئیں۔ بیشترکالز ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کے حوالے سے تھی۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق ہلال الاحمر کے جدہ یونٹ کو ماہ رمضان المبارک کے گزشتہ 20 دنوں میں موصول ہونے والی امدادی کالز پر ہلال الاحمر کے یونٹس کی جانب سے فوری امدادی کارروائیاں کی گئی۔

ٹریفک حادثات کے حوالے سے 19 سو20  امدادی کارروائیاں انجام دیں(فوٹوسبق)

ہلال الاحمر کو گزشتہ 20 دنوں میں صرف ٹریفک حادثات کے حوالے سے 19 سو 20 کالز موصول ہوئیں جو کمشنری کے مختلف علاقوں میں رونما ہوئے تھے۔ ہلال الاحمر کے کنٹرول روم سے فوری طورپر امدادی یونٹ کو جائے وقوعہ کی لوکیشن ارسال کردی جاتی جس کے بعد یونٹ فوری طورپرجائے حادثہ پرپہنچا جاتا۔
موصول ہونے والی دیگرامدادی کالز میں بیمارافراد کی نگہداشت اور امراض کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے حوالے سے 5 ہزار 998 کالز شامل تھیں۔
خیال رہے جدہ کمشنری میں اس وقت ہلال الاحمر کے 35 امدادی سینٹرزہیں جہاں 24 گھنٹے کی بنیاد پر امدادی کارکن متعین ہوتے ہیں۔
ہلال الاحمرکے تمام سینٹرز میں جدید ترین طبی آلات سے لیس ایمبولینسز فراہم کی جاتی ہیں علاوہ ازیں تفریحی مقام کورنیش اور ہوائی اڈے پر قائم ہلال الاحمر کے امدادی یونٹ کو ’گالف‘ گاڑیوں کی شکل میں خصوصی طورپر ایمبولینس فراہم کی گئی ہے جس کا مقصد جلد از جلد متاثرین تک رسائی ہے کیونکہ تفریحی مقام پرٹریفک ازدحام جبکہ ہوائی اڈے کے اندر ایمبولینس کی آمد میں دشواری کے پیش نظر خصوصی ایمبولینس گاڑیاں حاصل کی گئی ہیں۔
طبی امدادی یونٹ ہلال الاحمر سے رابطے کے لیے مرکزی ٹول فری نمبر 997 کے علاوہ ’اسعفنی‘ ایپ سے بھی استفادہ کیاجاسکتا ہے۔

شیئر: