Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی سہ ماہی میں تیل کے ماسوا ذرائع سے 88.185 ارب ریال آمدنی

پہلی سہ ماہی کے دوران خسارہ 7.443 ارب ریال ہوا۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزارت خزانہ نے رواں سال کے قومی بجٹ کی کارکردگی پر سہ ماہی رپورٹ جاری کی ہے۔
الاخباریہ اور اخبار  24 کے مطابق سعودی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ رواں سال  کی پہلی سہ ماہی کے دوران خسارہ 7.443 ارب ریال ہوا۔ 2020 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 78 فیصد کم ہے۔ اس وقت بجٹ خسارہ 34.1 ارب ریال تھا۔ 
وزارت خزانہ  نے بیان میں کہا کہ 7.4 ارب ریال بجٹ خسارہ داخلی قرضے سے پورا کیا گیا۔ 6.1 ارب ریال کا قرضہ اندرون ملک سے حاصل کیا گیا جبکہ 23.4 ارب ریال کے بقدر بیرونی قرضہ بھی بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے لیا گیا۔ 
 پہلی سہ ماہی کے دوران خسارہ پورا کرنے کے لیے جو رقم حاصل کی گئی تھی اس کا کچھ حصہ ابھی باقی ہے استعمال نہیں کیا گیا۔ اسے سال رواں کے آئندہ ایام کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ 
وزارت خزانہ نے کہا کہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران تیل کے ماسوا ذرائع سے کل آمدنی  88.185 ارب ریال ہوئی۔ مجموعی آمدنی 204.8 ارب ریال اور اخراجات 212.2 ارب ریال ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ تیل سے ریکارڈ آمدنی ہوئی- 116.5 ارب ریال حاصل ہوئے۔ تیل کے ماسوا ذرائع سے ہونے والی کل آمدنی 88.185 ریال میں سے 53.6 ارب ریال سامان اور سہولتوں پر مقرر ٹیکسز اور چار ارب ریال کاروبار اور بین الاقوامی  سودوں پر ٹیکس سے حاصل ہوئے۔
 اخراجات کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے کہا کہ ملازمین کے معاوضہ جات پر سب سے زیادہ  رقم خرچ ہوئی۔ 122.9 ارب ریال اس مد میں گئے۔ اخراجات میں دوسرا نمبر  27.6 ارب ریال سے سامان اور خدمات کا رہا جبکہ غیرمالیاتی اثاثوں پر 14 ارب ریال خرچ ہوئے ہیں۔

شیئر: