Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  دوسرے کی اعتمرنا ایپ استعمال کرنا قانون شکنی

عمرہ کی ادائیگی کےلیے پرمٹ کا حصول لازمی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
پراسیکیوشن جنرل نے کہا ہے کہ ’ توکلنا‘ اور ’اعتمرنا‘ ایپ میں جعل سازی کرنے اور  دوسرے کے پرمٹ کو استعمال کرنا قانون شکنی کے زمرے میں شامل ہے۔
ویب نیوز عاجل نے ادارہ پراسیکیوشن جنرل کے حوالے سے کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے توکلنا اور اعتمرنا ایپ میں جعل سازی کرنےوالوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’توکلنا یا اعتمرنا‘ ایپ میں کسی کا ڈیٹا اپنے لیے استعمال کرنا غیرقانونی عمل ہے ایسا کرنےوالوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جاتی ہے۔
ادارے کی جانب سے ٹوئٹرپرمزید کہا گیا ہے کہ سرکاری ایپس جن میں اعتمرنا اور توکلنا بھی شامل ہیں  پر کسی دوسرے کے شناخت اختیارکرتے ہوئے اپنے آپ کو اس ایپ کا حامل ظاہرکرنے والے کو قانون شکنی کا سامنا کرنا ہوگا۔
واضح رہے مملکت میں کورونا وائرس کے حوالے سے کافی احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں ۔ عمرہ کی ادائیگی کےلیے وزارت صحت کے اصولوں کے مطابق محدود تعداد کو یومیہ بنیادوں پرپرمٹ جاری کیے جاتے ہیں تاکہ حرم شریف میں ازدحام نہ ہو اور سماجی فاصلے کے اصول کے مطابق لوگ عمرہ ادا کرسکیں۔
عمرہ کی ادائیگی کےلیے توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔ پرمٹ موبائل فون پر ہی جاری کیاجاتا ہے جس میں پرمٹ کے حامل کی تصویر نہیں ہوتی بلکہ ’کیوآرکوڈ ‘ میں تمام معلومات اسٹورہوتی ہیں

شیئر: