Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں عید الفطر پر ساحلوں اور تفریحی مقامات پر کرفیو

دکانوں کو ہوم ڈلیوری سروس کی اجازت ہوگی۔(فوٹو روئٹرز)
مصری وزیراعظم مصطفی مدبولی نے ملک میں کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے 6 بڑے  فیصلوں کا اعلان کیا ہے جو آئندہ دو ہفتوں کے دوران نافذ کیے جائیں گے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مصطفی مدبولی نے کہا کہ رمضان  کے آخری دنوں اور عید کے دوران کورونا بحران کی نگراں کمیٹی کے فیصلے نافذ ہوں گے۔ جمعرات سے فیصلوں پر عمل درآمد شروع ہوگا جو 21 مئی تک جاری رہے گا۔ 

رات 9 بجے سے دکانیں، ریستوران، سینما اور دیگر ادارے بند کیے جائیں گے۔( فوٹو ٹوئٹر)

مصر میں رات 9 بجے سے دکانیں، قہوہ خانےِ کیفے ٹیریا، ریستوران، سینما گھر اور ان جیسی سرگرمیوں والے تمام ادارے بند کیے جائیں گے۔
کرفیو کے دوران کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں کو ہوم ڈلیوری سروس کی اجازت ہوگی۔ کسی بھی ادارے میں وہ کسی بھی درجے کا ہو اجتماع، کانفرنس، تقریب یا پروگرام کی اجازت نہیں ہوگی۔
عید کی نماز ان تمام مقامات پر ادا کی جاسکے گی جہاں جمعے کی نماز ہوتی ہے۔ جمعہ والی پابندیاں عید نماز پر بھی لاگو ہوں گی۔ 
عید کے موقع پر ساحلوں، پارکوں، اور تفریحی مقامات پر کرفیو رہے گا۔ عید الفطر کی تعطیلات بارہ سے سولہ مئی تک 5 دن کے  لیے ہوں گی۔
مصری سیکریٹری صحت محمد عبدالفتاح نے کہا کہ آئندہ دس روز کورونا وبا پھیلنے کے حوالے سے بے حد خطرناک ہوں گے۔
سیکریٹری صحت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ کورونا کے کیسز میں اضافے کو روکنے کے لیے عام سرگرمیوں سے دور رہیں۔ 

شیئر: