Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر فضائی مسافروں کی واپسی، بمبارڈیئر کے منافع میں اضافہ

بمبارڈیئر کی سنہ 2020 میں پورے سال کی ترسیل 20 فیصد تک گر گئی تھی۔ (فوٹو: روئٹرز)
کینیڈا کی بزنس طیارے بنانے والی کمپنی بمبارڈیئر کی جانب سے جمعرات کو بتایا گیا ہے کہ اس کے سہ ماہی منافع میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس سے ایوی ایشن کے کاروبار میں بحالی ہوئی ہے کیونکہ کورونا ویکسینیشنز میں اضافے نے دولت مند مسافروں کو پھر سے سفر کرنے کی ترغیب دی ہے۔
جنوری میں قرض ادا کرنے اور اپنے منافع میں اضافے کے لیے کمپنی نے السٹوم کو اپنا نقل و حمل کا کاروبار فروخت کر دیا تھا جس کے بعد وہ خالص بزنس طیارے بنانے والی کمپنی کے طور پر سامنے آئی۔
کارپوریٹ ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی نے گذشتہ پیر کو ایک بونڈ ہولڈر کے اس دعوے کہ اس نے حال ہی میں اپنے ناقابل استعمال اثاثے بیچ کر کچھ خاص شرائط کی خلاف ورزی کی ہے، کے جواب میں اپنے ابتدائی نتائج کا اعلان کر دیا تھا۔
بمبارڈیئر کی 31 مارچ کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں آمدنی 12 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی ہے جو گذشتہ سال آٹھ کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھی۔
اس کے مشہور گلوبل 7500 طیاروں کی فراہمی اس سہ ماہی میں آٹھ ہو گئی ہے جو گذشتہ سال چھ تھی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ سنہ 2021 میں 110 سے 120 کے درمیان کاروباری ہوائی جہازوں کی فراہمی کی راہ پر گامزن ہے۔
خیال رہے کہ بمبارڈیئر کی سنہ 2020 میں پورے سال کی ترسیل 20 فیصد تک گر کر 114 جیٹ طیاروں تک محدود ہو گئی تھی۔

شیئر: