Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو چار علاقے بارش، ژالہ باری اور تیز ہواوں کی زد میں

تین علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعے کو متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ، تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں ژالہ باری، تیز ہوائیں چلیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جمعے کو تبوک، الجوف اور حدود شمالیہ میں مختلف مقامات شدید گرد آلود ہواوں کی زد میں رہیں گے۔
قومی مرکز نے بتایا کہ جمعے کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت  16 سینٹی گریڈ ابہا میں ہوگا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: