Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا کی تاریخی مسجد النصب اب تک اپنی اصل شکل میں قائم

تاریخی مسجد اب تک اپنی اصلی شکل پر قائم ہے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے عسیر ریجن کے شہر ابہا کے النصب محلے کی تاریخی مسجد شہزادہ محمد بن سلمان پروگرام برائے مساجد کے تحت تجدید و توسیع کے بعد نمازیوں کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔ 
یہ  مسجد  پہلی بار 1689 میں تعمیر کی گئی۔ سعودی ولی عہد مملکت کے دس علاقوں میں 30 تاریخی مساجد کی توسیع، تزئین کرا چکے ہیں یہ ان میں سے ایک ہے۔

توسیع کے بعد مسجد میں 117 نمازیوں کی گنجائش ہے- (فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محمد آل مفرح الاول نے یہ مسجد تعمیر کرائی تھی۔ تب سے اب تک ان کے خاندان کے افراد اس کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ محمد آل مفرح کے پوتے شیخ عبداللہ بن احمد آل مفرح نے 1862 میں اسے دوبارہ تعمیر کرایا تھا۔ 
ایک عرصے تک مسجد غیر آباد رہی پھر 1999 میں علی آل مفرح نے توسیع کرا کر اسے بحال کیا۔  
النصب تاریخی مسجد ابہا شہر کی پرانی طرز کی عمارتوں میں سے ایک ہے۔ النصب محلے میں متعدد قدیم عمارتیں ہیں اور روایتی راہداریاں محفوظ ہیں۔ تاریخی مسجد اب تک اپنی اصلی شکل میں قائم ہے۔  

مسجد کی تعمیر میں پتھر اور مٹی استعمال ہوئی ہے- (فوٹو ایس پی اے)

مسجد شہر کے پرانے محلے میں ہے۔ کنگ فیصل روڈ سے 300 میٹر شمال میں واقع ہے۔ اس کا رقبہ 281 مربع میٹر تھا۔ 87 نمازیوں کی گنجائش تھی۔ مسجد کی تعمیر میں پتھر اور مٹی استعمال کی گئی۔ اس کی چھت عرعر درخت کی ٹہنیوں سے تیار کی گئی۔ مسجد میں طہارت خانہ، وضو خانہ، گودام، چوکیدار کا کمرہ اور چوکور شکل کا مینارہ ہے- مینارہ  11.92 میٹر اونچا ہے۔
توسیع کے بعد مسجد میں 117 نمازیوں کی گنجائش پیدا ہو گئی ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: