Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا: الربیعہ

دونوں ملکوں کے تعلقات کئی عشروں پر پھیلے ہوئے ہیں- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مشیر ایوان شاہی  اور شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات تاریخی ، گہرے اور منفرد ہیں- کئی عشروں پر پھیلے ہوئے ہیں- دوطرفہ تعلقات اسلامی اخوت کی عملی شکل ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الربیعہ نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاکستان کو پیش آنے والے بحرانوں اور قدرتی آفات کا بوجھ ہلکا کرنے میں بھرپور حصہ لیا۔ 2005  میں تباہ کن زلزلے کے بعد تعمیر نو اور ہنگامی امدادی سکیموں،  2010 اور  2011 میں سیلاب زدگان کی مدد بڑھ چڑھ کر کی ہے۔ 
الربیعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پاکستانی بھائیوں کے لیے 123 ملین ڈالر سے زیادہ لاگت کے  118 انسانیت نواز منصوبے نافذ کیے۔ مرکز نے خوراک، صحت، تعلیم، پانی اور ماحولیات وغیرہ کے حوالے سے مختلف قسم کے امدادی پروگرام نافذ کیے۔
الربیعہ نے بتایا کہ نئے کورونا وائرس کے مسائل سے نمٹنے میں بھی مملکت نے پاکستان کو ضروری امداد دیہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: