Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیرِاعظم عمران خان کی مکہ آمد، وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا

سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر موجود وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ اتوار کو مکہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی۔ 
پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان عمرہ ادا کرنے کے لیے اتوار کو مدینہ سے مکہ پہنچے تھے۔
مکہ میں طواف سے پہلے وزیرِاعظم عمران خان کے لیے بیت اللہ کے دروازے کھول دیے گئے اور زیارتِ خاص کروائی گئی۔

 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے اتوار کو ٹوئٹر پر بتایا کہ ’وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ عمران نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔‘
 ’وزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔ وزیراعظم، خاتون اوّل اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔
اس سے پہلے سنیچر کو وزیرِاعظم عمران خان  نے روضہ رسول پر حاضری دی تھی۔
سنیچر کو وزیرِ اعظم جب جدہ سے مدینہ پہنچے تو ان کا استقبال گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کیا۔
وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی مدینہ میں طیارے سے نکلے تو انہوں نے جوتے نہیں پہن رکھے تھے۔ 
وزیراعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں نماز مغرب ادا کی اور روضہ رسول پر حاضری دی۔ وزیر اعظم اور ان کے وفد کے ارکان نے مسجد نبوی میں روزہ بھی افطار کیا۔
وزیراعظم کے ساتھ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان بھی موجود تھے۔

شیئر: