Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے شفایاب افراد ایک ہزار سے زیادہ، 13 اموات

اتوار کو کورونا سے 13 اموات ہوئیں- (فوٹو ایس پی اے)
مملکت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد ہزار سے کم رہی جبکہ نئے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ رہی-
سبق اور اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اتوار کو کووڈ 19 کے 942 نئے کیسز سامنے آئے  ہیں جس کے بعد کل مریض 4 لاکھ 26 ہزار 384 تک پہنچ گئی ہے اسی طرح شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد  1064 رہی جس کے بعد کل مریض 4 لاکھ 9 ہزار 740 ہوچکے ہیں-
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے  13 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جس کے بعد کل تعداد  7072 ہوگئی ہے-
وزارت صحت نے کہا کہ کورونا کے ایکٹیو کیسز 9572 ہیں جبکہ انتہائی تشویش ناک حالت میں 1336 کیسز ہیں-
اتوار کو مملکت میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض ریاض ریجن میں (334) سامنے آئے جس کے بعد مکہ مکرمہ ریجن میں 286، منطقہ شرقیہ میں 112، عسیر ریجن میں  50، مدینہ منورہ ریجن میں 40، جازان میں 32، قصیم میں 27، تبوک 19، حائل 15، باحہ 9، نجران 8، شمالی حدود اور الجوف ریجنز میں 5، 5 نئے کیسز سامنے آئے-
وزارت صحت نے کہا ہے کہ توکلنا کے ذریعے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے کا اہتمام کریں اور باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: