Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنڈی حوالہ کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والا گروہ گرفتار

’ہنڈی حوالہ، ویزے اور گاڑیاں فروخت کرنے کے لیے ویب سائٹ بنا رکھی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ہنڈی حوالہ اوردیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث گروہ گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان تین افراد ہیں جن کا تعلق شام سے ہے‘۔
’مذکورہ افراد نے ہنڈی حوالہ، ویزے جاری کرنے اور گاڑیاں فروخت کرنے کے لیے ویب سائٹ بنا رکھی تھی‘۔
’مذکورہ افراد کی تیار کی گئی ویب سائٹ بیرون ملک سے چلائی جاتی تھی جبکہ حقیقت میں یہ لوگوں کو بے وقوف بنا رہے تھے‘۔
’مذکورہ ویب سائٹ پر اصل قیمت سے کہیں زیادہ کم پر گاڑیاں، ویزے اور رقوم کی منتقلی کی خدمات پیش کی جاتی تھیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’سادہ لوح عوام سے ہتھیائے گئی رقم غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کرنے میں بھی ملوث تھے‘۔
’مذکورہ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے جبکہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
 

شیئر: