سعودی عرب میں خزاں کا موسم 23 ستمبر سے شروع ہوگا
’ملک میں موسم سرما 22 دسمبر سے شروع ہوگا اور تین ماہ تک جاری رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے سعودی عرب اور خطے میں خزاں کا موسم 23 ستمبر سے شروع ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ماہ رواں کے آخر تک بیشتر شہروں میں گرمی کا زور ٹوٹنا شروع ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں فلکی حساب سے خزاں کا موسم 21 دسمبر تک جاری رہے گا‘۔
’ملک میں موسم سرما 22 دسمبر سے شروع ہوگا اور تین ماہ تک جاری رہے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’فلکی حساب سے موسم کی تبدیلی کے لیے حقیقی موسمی تبدیلی کا إحساس نہیں ہوتا‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج ہفتے کو بھی مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ میں بارش کا امکان ہے ‘۔
’جبکہ مدینہ منورہ، ریاض، نجران اور مشرقی ریجن کے بعض شہروں میں مطلع گرد آلود رہے گا‘۔