Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستثنی زمرے کے غیرملکیوں کو پی سی آر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا

کورنٹائن کے اخراجات ٹکٹ میں شامل ہوں گے- (فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ سعودی عرب آنے  والے غیرملکیوں مستثنی زمروں والوں میں کورونا ویکسین یافتگان اور بغیر ویکسین والوں کو پی سی آر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ یہ سرٹیفکیٹ پرواز سے  72 گھنٹے سے زیادہ پرانا نہ ہو۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے اس پابندی سے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں سے آپریٹ کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو مطلع کردیا ہے۔ یہ فیصلہ وزارت داخلہ کے نئے بیان کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
محکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں کہا کہ ایسے ممالک جن سے آمد پر پابندی نہیں اٹھائی گئی ہے وہاں سے آنے والوں، مستثنی زمروں میں شامل غیر ویکسین یافتگان اور غیرملکی مسافروں پر ادارہ جاتی کورنٹائن کی پابندی ہوگی۔ انہیں ان کےخرچ پر کورنٹائن کیا جائے گا اس کے اخراجات ٹکٹ میں شامل ہوں گے۔  انہیں کووڈ 19 وائرس سے پیدا ہونے والے خطرات کور کرنے والی موثر ہیلتھ انشورنس سکیم حاصل کرنا ہوگی۔
محکمہ شہری ہوابازی نے فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ  وہ تمام غیرملکی مسافروں، مستثنی زمروں میں شامل ویکسین یافتگان اور ویکسین نہ لینے والوں کو پی سی آر حاصل کرنے کا پابند بنائیں۔ یہ سرٹیفکیٹ سفر کے وقت سے 72 گھنٹے سے زیادہ پرانا نہ ہو۔ پی سی آر 8 برس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے ہے جبکہ ویکسین یافتہ غیرملکیوں اور وزارت صحت کی منظور شدہ ویکسینوں میں سے کسی ویکسین کی تمام خوراکیں لینے والے مستثنی زمروں میں شامل افراد کو کورنٹائن کی پابندی سے مستثنی رکھا جائے گا- بشرطیکہ وہ سعودی عرب پہنچنے سے پہلے اور پہنچنے کے بعد ویکسین کا سرکاری سرٹیفکیٹ پیش کردیں۔
محکمہ شہری ہوابازی نے تمام فضائی کمپنیوں پر پابندی لگائی ہے کہ وہ وزارت سیاحت کے منظور شدہ ہوٹلوں اور رہائشی مراکز کے ساتھ کورنٹائن کیے جانے والے غیرملکیوں اور مستثنی زمروں میں شامل ان افراد کی رہائش کے معاہدے کریں جنہیں سات دن تک کورنٹائن کیا جانا ضروری ہے۔  کورنٹائن کے چھٹے دن ٹیسٹ ہوگا اس کا منفی نتیجہ آنے پر انہیں کورنٹائن سے فارغ کردیا جائے گا۔
محکمہ شہری ہوابازی نے کہا کہ ان پابندیوں پر عمل درآمد جمعرات 20 مئی 2021 سے ہوگا۔
یاد رہے کہ محکمہ شہری ہوابازی سعودی ہوائی اڈوں سے سفر کرنے والوں کے لیے مکمل  صحت مند ماحول فراہم کرنے کی غرض سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرا رہا ہے۔
محکمہ شہری ہوابازی نے مسافروں کے کیئر سینٹر میں چوبیس گھنٹے رابطہ چینلز 8001168888 قائم کردیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: