Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیچر کو کئی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بار ش کا امکان

ریاض سمیت کئی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’سنیچر پندرہ مئی کو سعودی عرب کے کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا  کہ ’نجران، جازان اور عسیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس کا سلسلہ باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا‘۔
موسمییات کے مرکز کہنا ہے کہ’ ریاض، حائل، الشرقیہ حدود شمالیہ اور الجوف ریجنوں مایں متعدد مقامات پر مطلع ابر آلود رہے گا‘۔
بیان میں محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ ’مملکت میں سب سے زیادہ  درجےہ حرارت 41 سینٹی گریڈ اور مکہ اور مدینہ منورہ میں ہوگا جبکہ کم از کم درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ القریات میں رہے گا‘۔

شیئر: