Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں پیر کو کہیں مطلع ابر آلود، کہیں بارش کا امکان

سب سے کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ ابہا شہر میں رہے گا۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے پیر کو موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کہنا ہے کہ جنوب مغربی علاقوں نیز مدینہ منورہ اور حائل ریجن کے بلائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بیان میں قومی مرکز نے مزید کہا کہ ریاض، قصیم اور حدود الشمالیہ میں مختلف مقامات پر گرد آلو دتیز ہوائیں چلیں گی اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
مرکز کا کہنا ہے کہ پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 سینیٹی گریڈ الاحسا میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ ابہا شہر میں رہے گا۔

شیئر: