Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے متاثرہ سعودی فیملی کا انڈیا سے انخلا

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سعودی فیملی کو لایا گیا ہے( فوٹو وزارت دفاع)
کورونا سے متاثرہ ایک سعودی فیملی کو کامیابی کے ساتھ انڈیا سے سعودی عرب لایا گیا ہے۔
 سعودی وزارت دفاع کے ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر وزارت دفاع  ہیلتھ سروسز کے ائیر میڈیکل ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے سعودی فیملی کو انڈیا سے منتقل کیا ہے‘۔

کورونا  کے پھیلاو کو روکنے کےلیے تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے۔(فوٹو وزارت دفاع)

’وزارت دفاع کے تحت ہیلتھ سروسز کا طیارہ پندرہ گھنٹے کی پرواز کے بعد پیر کی رات ریاض کے کنگ سلمان ایئر فورس بیس پہنچا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کےلیے تمام احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے‘۔

شیئر: