Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت آنے والے بعض مسافروں کو ہوٹل قرنطینہ سے استثنی

’پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے لیے کویت سے یکطرفہ پروازیں جاسکتی ہیں‘ ( فوٹو: الحرہ)
کویتی حکومت نے آنے والے  بعض مسافروں کے لیے ہوٹل قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ ’کویت آنے والے بعض کیٹگری کے مسافروں کو قرنطینہ کے بجائے پی سی آر ٹیسٹ دکھا نا ہوگا‘۔
حکومتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ’وہ مسافر جنہوں نے کورورنا ویکسین لے رکھی ہے اور وہ افراد جو کورونا لاحق ہونے کے بعد شفایاب ہوگیے ہوں اور اور ان کی شفایابی کو 90 دن گزرچکے ہوں، انہیں کویت آنے پر ہوٹل قرنطینہ سے استثنی دیا جائے گا‘۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’22 مئی سے کویتی شہریوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت پر عمل درآمد ہوگا، یہ اجازت ان افراد کے لیے ہے جنہوں نے کورونا ویکسین لے رکھی ہے‘۔
’اس فیصلے سے استثنی ان شہریوں کو حاصل ہے جن کے پاس وزارت صحت کی طرف سے تحریری اقرار نامہ موجود ہے جس میں واضح کیا گیا ہو کہ انہیں صحت مسائل کی وجہ سے کورونا ویکسین نہیں دی جاسکتی‘۔
’علاوہ ازیں ان خواتین کو بھی استثنی ہے جو حاملہ ہیں اور جن کے پاس وزارت صحت کی طرف سے تحریری ثبوت موجود ہے‘۔
کویتی حکومت نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے لیے کویت سے یکطرفہ پروازیں جاسکتی ہیں‘۔
اسی طرح حکومت کہا ہے کہ ’23 مئی سے ریستورانوں اور کیفے شاپس میں ٹیبل سروس فراہم کی جائے گی بشرطیکہ گاہکوں کی ٹیبلوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا جائے‘۔
 

شیئر: