Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: پاکستان سمیت چار ملکوں سے آنے والی پروازوں پر پابندی

فیصلے سے کارگو کی پروازیں مستثنی ہوں گی- ( فوٹو الاقتصادیہ)
کویت نے پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے آنے والی پروازوں پر غیرمعینہ مدت کے لیے پابندی لگادی- فیصلہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر کیا گیا ہے- 
کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق پابندی کا فیصلہ کویتی کابینہ نے کیا ہے اس سے کارگو کی پروازیں مستثنی ہوں گی-
کویتی حکومت نے بیان میں کہا کہ پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا سے آنے والوں کو صرف اس صورت میں کویت میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جبکہ وہ کویت آنے سے قبل کسی غیر ممنوعہ ملک میں کم از کم چودہ دن گزار چکے ہوں۔
کویت نے گزشتہ ہفتے بیان جاری کرکے کہا تھا کہ کورونا ویکسین نہ لینے والے مقامی شہریوں کو 22 مئی سے بیرون ملک جانے سے روکا جائے گا۔ 
کویت نے عید کے پہلے دن سے جزوی کرفیو اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: