Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان کے وزیر خارجہ نے استعفیٰ دے دیا، ایوان صدر

شربل وہبی کے متنازعہ تبصرے سے معاشی بحران کا خطرہ لاحق ہو گیا۔ (فوٹو ٹوئٹر)
لبنان کے ایوان صدر کا کہنا ہے کہ لبنانی وزیر خارجہ نے صدر سے کہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں چھوڑ رہے ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق وزیر خارجہ شربل وھبۃ کے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں تبصرے کے بعد روایتی خلیجی عرب اتحادیوں اور امداد دہندگان کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے، جس کی بنا پر انہوں نے ایسا کیا ہے۔
شربل وہبی جو لبنان کی نگران حکومت میں وزیر ہیں، انہوں نے گذشتہ پیر کو دوسرے متنازع بیانات کے علاوہ کہا تھا کہ خلیجی ممالک نے داعش کے عروج کی حمایت کی۔
اس تبصرے کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین نے لبنان کے سفیروں کو طلب کر کے باضابطہ شکایات کی۔
 شربل وھبۃ کے اس تبصرے سے خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کے لیے گہرے معاشی بحران کے درمیان لبنانی کوششوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
لبنان کے صدر مشیل عون سے ملاقات کے بعد  شربل وھبۃ نے کہا کہ ’انہوں نے حالیہ پیشرفتوں اور ان حالات کی روشنی میں جو ایک ٹیلی ویژن سٹیشن کو انٹرویو کے بعد سامنے آئے ہیں، اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی۔‘

شیئر: