Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا وائرس کی ویکسین نے دنیا میں نو افراد کو ارب پتی بنا دیا'

ارب پتی بننے والے افراد کی مجموعی دولت 19.3 ارب ڈالر ہے۔ فوٹو: ان سپلیش
کورونا ویکسین کی فروخت سے ہونے والے مالی منافع نے دنیا میں کم از کم نو افراد کو ارب پتی بنا دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک پیپلز ویکسین الائنس نامی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دوا ساز کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ویکسین کی ٹیکنالوجی پر زیادہ قیمت لگانا بند کریں۔
'ان میں سے نو نئے ارب پتیوں کے پاس اب مجموعی طور پر 19.3 ارب ڈالر ہیں جو کہ کم آمدنی والے ممالک میں تمام افراد کو 1.3 مرتبہ ویکسین لگانے کے لیے کافی ہیں۔'
واضح رہے کہ پیپلز ویکسین الائنس ان اداروں اور مہمات کا نیٹ ورک ہے جو ویکسین لگوانے کے لیے پراپرٹی رائٹس کے خاتمے پر کام کر رہا ہے۔
الائنس کے مطابق نو افراد کی دولت کا حساب ’فوربز رچ لسٹ‘ کے اعداد و شمار پر منحصر ہے۔  
آکس فیم سے تعلق رکھنے والی اینا میریٹ کا کہنا ہے کہ یہ ارب پتی افراد دوا ساز کمپنیوں کی دولت کی انسانی شکل ہیں جو کہ ویکسینز کی خرید و فروخت کے نظام پر قابض ہیں۔  
الائنس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان نو افراد کے علاوہ ویکسین کی وجہ سے آٹھ موجودہ ارب پتی افراد نے اپنی مجموعی دولت میں 32.2 ارب ڈالر کا اضافہ دیکھا ہے۔
ویکسین ارب پتی کی نئی فہرست میں سب سے پہلا نام موڈرنا کے سی ای او سٹیفین بینسل اور ان کے بائیو این ٹیک کے ساتھی اوگر ساہن ہیں۔ 
دیگر تین نئے ارب پتی چینی ویکسین کمپنی کین سائنو بائیولاجکز کے ساتھی بانی ہیں۔ 
 

شیئر: