Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پروازوں پر محدود پابندی، اقامہ ہولڈرز کی ویکسینیشن اور سیاسی ہلچل سمیت پاکستان سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں

پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے با ضابطہ طور پر تین جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیرین فضائیہ کے حوالے کر دیے ہیں (فوٹو: پی اے ایف)
پاکستان میں رمضان اور عید کی چھٹیوں کے بعد سیاسی طور پر کئی خبریں موضوع بحث رہیں۔ بین الاقوامی پروازوں پر محدود پابندی، اقامہ و ویزہ ہولڈرز کے لیے ویکسینیشن اور سیاسی اتار چڑھاؤ سمیت گذشتہ ہفتے پاکستان سے اہم خبروں پر ایک نظر:
تین جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیرین فضائیہ کے حوالے
پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے با ضابطہ طور پر تین جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیرین فضائیہ کے حوالے کر دیے ہیں۔ جمعرات کو نائیجیرین ایئر فورس کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر نائیجیرین فضائیہ کے ماکودری بیس پر منعقدہ ایک تقریب میں تین جے ایف-17 تھنڈر طیارے باضابطہ طور پر نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کر دیے گے۔
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
اقامہ ہولڈرز، ورک ویزا والے افراد جب چاہیں کورونا ویکسین لگوالیں
وفاقی حکومت نے بیرون ملک جانے والے ورکرز اور طلبہ کو عمر کی حد سے استثنیٰ دیتے ہوئے کورونا ویکسین لگوانے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد ملازمت یا تعلیم کی غرض سے بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کسی بھی ویکسین سینٹر سے کورونا ویکسین لگوا سکیں گے۔

Caption

مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
چمن میں یکجہتی فلسطین ریلی کے بعد دھماکہ، سات افراد ہلاک
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں یکجہتی فلسطین ریلی کے اختتام پر بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور14  زخمی ہو گئے۔
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
حکومت کا 30 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن کا آغاز
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں 30 سال اور اسے زائد عمر کے افراد کے لیے سنیچر سے ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔  این سی او سی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں نیوکلیئر پاور کمپلیکس میں قائم کیے گئے ملک کے سب سے بڑے کینپ 2 نیوکلئیر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ (فوٹو: اے ایف پی) 

مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح
وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں نیوکلیئر پاور کمپلیکس میں قائم کیے گئے ملک کے سب سے بڑے کینوپ 2 (کے ٹو) نیوکلئیر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔  اس جوہری بجلی گھر سے 11 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
 
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
سوات میں ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان ہلاک
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ایک نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والی 80 فیصد پروازوں پر پابندی کے فیصلے میں توسیع کر دی ہے۔ (فوٹو؛ اے ایف پی)

مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والی 80 فیصد پروازوں پر پابندی برقرار
پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والی 80 فیصد پروازوں پر پابندی کے فیصلے میں توسیع کر دی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بدھ کو کہا ہے کہ ’بیرون ملک سے آنے والی 80 فیصد پروازوں پر 15 جون تک پابندی برقرار رکھی جائے گی۔‘
 
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
پاکستان میں چکن کا بحران: حقائق کیا ہیں؟ 
پاکستان میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس کی قیمت 422 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
ملتان میں انتظامیہ نے جاوید ہاشمی کی ’کمرشل پراپرٹی‘ مسمار کر دی
پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملتان میں ان کے خاندان کی جائیدادوں کو حکومت نے مسمار کر دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما جاوید ہاشمی کے خاندان کی جائیدادوں مسمار کر دی گئی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
رِنگ روڈ منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیاں، زُلفی بخاری مستعفی
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی بے ضابطگیوں میں نام سامنے آنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 
عوامی نیشنل پارٹی کی سابق رہنما بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سابق صوبائی صدر اور خان عبدالولی خان کی شریک حیات (بیوہ) بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں۔
مزید تفصیل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: