Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وی لاگر کی ’سوچ میں تبدیلی‘، زویا ناصر کا منگنی توڑنے کا اعلان

جرمن وی لاگر نے فروری میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا (فوٹو انسٹاگرام زویا ناصر)
پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے جرمن وی لاگر کرسٹن بیٹزمن سے منگنی توڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے یہ اعلان سنیچر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کیا۔
جرمن وی لاگر اور زویا ناصر کی منگنی کی خبر کرسٹن بیٹزمن کے اسلام قبول کرنے بعد سامنے آئی۔
زویا ناصر نے اس رشتے سے علیحدگی کے اعلان کی تصدیق انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی۔
اداکارہ زویا ناصر نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اور کرسٹن بیٹزمن اب اس رشتے سے منسلک نہیں رہیں گے۔‘
علیحدگی کی وجوہات بیان کرتے ہوئےانہوں نے لکھا کہ ’میری ثقافت، مذہب اور لوگوں کے بارے میں اُن کی سوچ میں اچانک تبدیلی کے باعث میں یہ مشکل اور اٹل فیصلہ کر رہی ہوں۔‘
مذہبی اور سماجی معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ مذہبی اور سماجی حدود ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اسی لیے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔‘

عاجزی، صبر اور احترام وہ خوبیاں ہیں جن کا ہمیں ہمیشہ پابند رہنا چاہیے۔ میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ مجھے ان حالات کو برداشت کرنے کی ہمت دیں۔ میں کرسٹن کے روشن اور خوش مستقبل کی خواہش کرتی ہوں۔
یاد رہے کرسٹن بیٹزمن جرمن وی لاگر ہیں جنہوں نے پانچ فروری کو ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔  انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’ایک سال پاکستان میں گزارنے کے دوران میں بہت سے اچھے لوگوں سے ملا اور مجھے اسلام کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔‘
 

کچھ روز قبل کرسٹن بیٹزمن نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک سکرین شاٹ، جس میں ایک ان کے خلاف نازیبا القابات استعمال کیے گئے تھے، شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلسطین کہ بارے میں کچھ پوسٹ نہ کرنا مجھے اسرائیل کا حامی بنا دے گا۔ یہ الفاظ ایک اسلامی ریاست پاکستان سے آ رہے ہیں۔‘
کرسٹن بیٹزمن کی جانب سے پاکستان کو ’تھرڈ ورلڈ کنٹری‘ کہے جانے پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی تھی۔ 

شیئر: