Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ہیلتھ انشورنس کی کوریج سفر کی تاریخ سے شروع ہوگی

پرواز سے کم از کم چوبیس گھنٹے قبل کورونا کوریج ہیلتھ انشورنس لینا لازمی ہے۔(فوٹو سیدتی)
سعودی عرب میں ہیلتھ انشورنس کونسل نے کہا ہے کہ کورونا انشورنس کی کوریج کا آغاز سفر کی تاریخ سے ہوگا۔  
ہیلتھ انشورنس کونسل نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ کووڈ 19 انشورنس کوریج انشورنس کرانے والے کے سفر سے شروع ہوگی۔
ہیلتھ انشورنس کونسل نے ہدایت کی تھی کہ سفر شروع کرنے سے کم از کم چوبیس گھنٹے قبل سے کورونا کوریج کے لیے ہیلتھ انشورنس سکیم حاصل کرنا ضروری ہے۔ 
ہر مسافر کو پرواز سے کم از کم چوبیس گھنٹے قبل کورونا کوریج ہیلتھ انشورنس لینا لازمی ہے۔ 
انشورنس کونسل کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے یہ انشورنس سکیم مہیا ہے یہ 18 برس سے کم عمر کے شہریوں کے لیے لازمی ہے اس کے بغیر بیرون مملکت سفر نہیں کیا جاسکتا۔
انشورنس سکیم جاری کرانے پر توکلنا ایپ پر خودکار نظام کے تحت ظاہر ہوجائے گی اور اسی سے چیک کیا جائے گا۔ 
یاد رہے کہ سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے بیرون ملک سفر کرنے والے سعودیوں کے لیے لازمی ہیلتھ انشورنس سکیم کی منظوری دی ہے اس میں کووڈ  19 نئے کورونا وائرس کے خطرات کور ہوں گے۔

شیئر: