Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں لاکھوں باشندے صاف پانی کی فراہمی سے محروم

حالیہ لڑائی میں پانی کے 50 فیصد نیٹ ورکس کو نقصان پہنچا ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں تقریباً 8 لاکھ افراد کو صاف پانی کی فراہمی تک باقاعدگی سے رسائی حاصل نہیں ہے کیونکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ لڑائی میں پانی کے تقریبا 50 فیصد نیٹ ورکس کو نقصان پہنچا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے غزہ کی پبلک ورکس اور وزارت ہاؤسنگ کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کی غزہ پر 11 روزہ بمباری میں تقریباً 17 رہائشی اور تجارتی یونٹ کو نقصان پہنچایا گیا یا تباہ کیا گیا ہے۔
ان میں 769 ہاؤسنگ اور کمرشل یونٹس شامل ہیں جن کو غیر آباد قرار دیا گیا ہے،کم از کم 258 عمارتوں میں ایک ہزار 42 یونٹس تباہ ہوچکی ہیں اور مزید 14 ہزار 538 یونٹس معمولی نقصان کا شکار ہیں۔
خیال رہے مصر کی مصالحت کاری میں ہونے والی جنگ بندی پر عمل درآمد جمعے کو شروع ہو گیا تھا جس کے ساتھ 11 روزہ جنگ کا احتتام ہوا جس کے دوران اسرائیل نے غزہ پر شدید فضائی حملے کیے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ حماس نے بھی اسرائیل پر ہزاروں راکٹس فائر کیے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 روزہ جنگ میں 250 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت فلسطینیوں کی تھی۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 10 مئی سے 53 تعلیمی سہولتوں، چھ سپتال اور 11 بنیادی ہیلتھ کیئر مراکز کو نقصان پہنچا ہے، ایک ہیلتھ کیئر مرکز کو شدید نقصان پہنچا ہےجبکہ ایک ہسپتال بجلی کی کمی کی وجہ سے کام نہیں کر رہا ہے۔ غزہ میں سکول بند ہیں جس سے تقریباً چھ لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔

شیئر: