Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپٹو سیکٹر کو ہدف بنانے کیلئے دبئی میں دوسرا فری زون  

کچھ آزاد زونز اپنے کاروباری ماڈلز تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
دبئی میں مختلف اشیا کا مرکز( ڈی ایم سی سی) کرپٹو سیکٹر کو ہدف بنانے والا امارات کا دوسرا فری زون بن گیا ہے۔
امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اس مرکز نے کرپٹوگرافک اور بلاکچین سیکٹروں میں کام کرنے والے کاروباری اداروں کے لئے ڈی ایم سی سی کرپٹو سینٹر کا آغاز کیا ہے۔
یہ اقدام دبئی ایئرپورٹ فری زون اتھارٹی(ڈی اے ایف زیڈ اے)کی جانب سے جاری کردہ اس بیان کے کچھ ہی دن بعد کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ فری زون اتھارٹی نے کرپٹو اثاثوں کی تجارت کے لئے ریگولیٹر منظوری حاصل کرلی ہے۔

فری زون اتھارٹی نے کرپٹو اثاثوں کی تجارت کے لئے ریگولیٹر منظوری حاصل کرلی۔ (فوٹو عرب نیوز)

وام نیوز ایجنسی کے جاری کردہ ایک بیان میں ڈی ایم سی سی نے کہا ہے کہ دبئی کے الماس ٹاور میں واقع  ڈی ایم سی سی کرپٹو سینٹر کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجیز کے اطلاق اور ان کی ترقی کا مرکز بننے کے لئے تیار ہے۔
ڈی ایم سی سی کے سی ای او احمد بن سلیم نے کہا کہ کرپٹو اور بلاکچین ٹیکنالوجیز میں عالمی تجارت اور سپلائی چین کو تبدیل کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔
یہ تجارت کے مستقبل کو آگے بڑھانے کے لئے  ڈی ایم سی سی وژن سے کامل ہم آہنگی رکھتا ہے اور یہ ڈی ایم سی سی کرپٹو سینٹر کے آغازکے پس پردہ کلیدی محرکات میں سے ایک ہے۔

الماس ٹاور میں ڈی ایم سی سی کرپٹو سینٹر ترقی کا مرکز بننے کے لئے تیار ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

ڈی ایم سی سی نے کہا ہے کہ اس مرکز  میں سی وی لیبز  کی زیرقیادت کرپٹو ایڈوائزری پریکٹس بھی موجود ہوگی۔
یہ وہی انسٹی ٹیوشن ہے جو سوئس حکومت کی حمایت یافتہ کرپٹو ویلی کے پس پشت کارفرما ہے اور جو اس سے قبل کارڈنو اور ایتھریرم جیسے کرپٹو رہنما پیدا کر چکا ہے۔
امارات میں حکومت کی جانب سے معیشت کے کچھ شعبوں میں مکمل غیر ملکی ملکیت کو قانونی حیثیت دینے کے اقدام کا مطلب یہ ہے کہ اب کچھ آزاد زونز اپنے کاروباری ماڈلز تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
 

شیئر: