Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کورونا ویکسین کی تقسیم کی شرح میں سرفہرست ہے

امارات میں کورونا کے نئے قواعد 6 جون سے نافذ العمل ہوں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ  کے لیے خوراکیں دینے  والے ممالک کی صف میں متحدہ عرب امارات پہلے نمبر پر کھڑا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت صحت نے گذشتہ روز منگل کو انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ویکسی نیشن  دینے کی اپنی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہاہے۔

60 سال یا زائد عمر افراد میں 84.59 فیصد کو کورونا ویکسین دے دی گئی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

امارات کی نیشنل کرائسس اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امارات ویکسین کی تقسیم کی شرح میں سرفہرست ہے، جو دنیا بھر میں 100 افراد پر ویکسین کی تقسیم کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
وزارت نے مزید کہا  کہ یہ کامیابی قومی ویکسی نیشن مہم کی کامیابی اور پائیدار بحالی کے حصول کے لئے ملک کے فعال نقطہ نظر کا ثبوت ہے۔
نیشنل کرائسس اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے تازہ  اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ امارات میں78.11 فیصد سے زیادہ رہائشیوں اور مقامی شہریوں کو اب تک کوویڈ 19  سے بچاو کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں سے 84.59 فیصد  کو  کورونا سے بچاو کی خوراکیں دے  دی گئی ہیں۔

احتیاطی تدابیر میں ماسک  اور معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔ (فوٹو گلف نیوز)

متحدہ عرب امارات  یہاں موجود غیر ملکیوں اور مقامی شہریوں کے لئے سینوفرم ، فائزر  اور سپوتنک  فائیو  ویکسین فراہم کررہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز  ایجنسی  وام  کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز  منگل کو  کہا گیا ہے کہ امارات  میں ہونے والے مختلف پروگراموں میں صرف وہ لوگ  شرکت کر سکتے ہیں جو کورونا وائرس کے خلاف ویکسی نیشن لگوا چکے ہیں یا ایسے افراد جن کا پی سی آر ٹیسٹ میں رزلٹ منفی آیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت کی ترجمان فریدہ الحسنی نے بتایا ہے کہ کورونا کے بارے میں نئے قواعد 6 جون سے نافذ العمل ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر جیسے چہرے پر ماسک کا ہونا اور معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔
 

شیئر: