Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیا سوز سرگرمیوں پر تین ماہ تک قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ

سماجی آداب کے منافی کوئی بھی کام کیے جانے پر سزا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’غیر مہذب طرزعمل پر تین ماہ تک قید اور ایک لاکھ  ریال جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ’وفاقی قانون کی سزا کے مطابق ہر وہ شخص جو حیاسوز طرزعمل اختیار کرے گا اس پر کم از کم ایک ہزار درہم اور زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ ’حیا سوز طرزعمل دوبارہ اختیار کرنے پر تین ماہ تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔ دونوں میں سے کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جاسکے گا‘۔ 
اماراتی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ’یہی سزا ہر اس شخص کو دی جائے گی جو سماجی آداب کے منافی کوئی بھی کام کرے گا‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ ’اگر کوئی شخص پندرہ برس سے کم عمر لڑکے یا لڑکی کے ساتھ غیرمہذب حرکت کا مرتکب ہوگا خواہ وہ یہ کام  نجی طور پر کرے اسے کم از کم ایک برس قید کی سزا دی جائے گی‘۔
سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے یہ بیان معاشرے کے تمام افراد کے درمیان قانونی آگہی رائج کرنے کی خاطر دیا ہے۔
 

شیئر: