Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کے متعلق منفی باتیں بے بنیاد ہیں: وزارت صحت

’سوشل میڈیا پر ویکسین کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والے سائبر کرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے متعلق جو منفی پروپیگنڈا پھیلا جارہا ہے وہ بے بنیاد ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’جو لوگ افواہ پھیلا رہے ہیں وہ معاشرے کو گم راہ کر رہے ہیں‘۔
’کورونا ویکسین انتہائی محفوظ ہے، اس کا تجربہ کرنے کے بعد دنیا بھر میں استعمال کیا جا رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین کے بارے میں جھوٹی خبریں اور منفی باتیں پھیلانے والے سائبر کرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں‘۔
’وزارت صحت ان افواہوں کو پھیلانے والوں کو خبردار کرتی ہے اور رہائشیوں کو یقین دلاتی ہے کہ ویکسین مضر صحت یا خطرناک ہوتی تو اسے استعمال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاتی‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’جن لوگوں کو کورونا لاحق ہوانہیں 10 دن کے بعد شفایاب سمجھا جائے، اس عرصے کے بعد یہ دیکھنے کے لیے وائرس جسم میں باقی ہے یا نہیں دوبارہ ٹیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں‘۔

شیئر: