Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں آج سے کورونا انسداد کے لیے مقرر پابندیاں اٹھانے کا اعلان

مصر، عرب سیاحوں کا پسندیدہ ملک ہے- (فوٹو سبق)
مصر نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیاں یکم جون سے اٹھانے کا اعلان کیا ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق یکم جون سے دکانیں، تجارتی مراکز، قہوہ خانے اور ریستوران معمول کے مطابق کھلیں گے-  
25 دن سے ریستورانوں، بڑے تجارتی مراکز اور قہوہ خانوں رات نو بجے سے بند کیے جارہے تھے اور یہ سلسلہ 6 مئی سے چل رہا تھا- 
وزیر سیاحت و آثار قدیمہ اور وزیر قومی ترقیات نے تمام پابندیاں اٹھالی ہیں- 
قاہرہ میں سیاحتی کمپنیوں کے ذمہ داران نے توقع ظاہر کی ہے کہ پابندیاں اٹھنے کے بعد سیاح کثیر تعداد میں آئیں گے۔
ایک سیاحتی کمپنی کے عہدیدار رامی محسن نے کہا کہ مصر رت جگے کے پروگراموں کے حوالے سے مشہور ہے، ان کی شروعات رات 8 اور  9 بجے سے ہوتی ہے اور یہی وہ وقت تھا جب ساری پابندیاں لگی ہوئی تھیں- 
خلیجی ممالک کے شہری کورونا بحران شروع ہونے سے قبل مصر کی کل سیاحت کا 20 فیصد سے زیادہ تھے- خلیجی سیاحوں کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ دل کھول کر خرچ کرتے ہیں اور مصر عرب سیاحوں کا پسندیدہ ترین ملک ہے- 
قاہرہ میں سیاحتی کمپنی کے مینجر خالد فواد نے کہا کہ عرب سیاحوں کی ضرورتیں پوری کی جاتی ہیں جن کی وجہ سے وہ زیادہ تعداد میں اور خوش ہو کر آتے اور جاتے ہیں-
ریستوران اور دریائے نیل میں سیر سپاٹے کے پروگرام عرب سیاحوں کو بے حد پسند ہیں- فیملی کے ساتھ آتے ہیں اور دریائے نیل کی سیر کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں- 
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: