Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آمدنی دوگنا کرنے کے لیے ٹوئٹر کا فلیٹ پر اشتہارات چلانے کا اعلان

فلیٹ یعنی عارضی پیغامات ٹوئٹر صارف کی پروفائل فوٹو پر نظر آتے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے فلیٹ پر اشتہارات چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ٹوئٹر نے منگل کو کہا ہے کہ ’غائب ہوجانے والی فیچر پوسٹس فلیٹس پر اشتہارات کی ٹیسٹنگ شروع کر دے گا۔‘
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر نے اس سے قبل کہا تھا کہ ’اس نے گذشتہ سال کی سطح سے 2023 تک سالانہ آمدنی کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔‘
آمدنی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ٹوئٹر اپنی ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن پر اشتہارات چلانے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
فلیٹ کے اشتہارات پہلے ٹوئٹر پر ہوں گے جو موبائل فونز کی سکرین پر ظاہر ہوں گے۔
ایڈورٹائزر عام طور پر فل سکرین اشتہار پسند کرتے ہیں کیوںکہ یہ صارف کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔
ٹوئٹر کے اس نئے اقدام کا مقصد بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک اور دیگر ایسے پلیٹ فارمز کا مقابلہ کرنا ہے جہاں ایسے اشتہارات چلتے ہیں۔ ان پلیٹ فارمز پر سٹوریز 24 گھنٹوں میں غائب ہو جاتی ہیں اور اس سے آمدنی بھی حاصل ہوتی ہے۔
وہ برانڈز جو فلیٹ اشتہار چلاتے ہیں، وہ ایک ایسا فیچر بھی استعمال کرسکیں گے جو صارف کو کمپنی کی ویب سائٹ اور دیگر ویب سائٹس تک بھی رسائی فراہم کرسکیں گے۔

شیئر: