Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوئٹر نئی سبسکرپشن سروسز ’ٹوئٹر بلیو‘ اور ’سپر فالوز‘ مہیا کرنے کے لیے تیار

رواں برس جنوری میں ٹوئٹر نے ’ریویو‘ اور مئی میں ’سکرول‘ کو خریدا (فوٹو: اے ایف پی)
ٹوئٹر ایک نئی سبسکرپشن سروس ’ٹوئٹر بلیو‘ پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین سے ہر ماہ 2.99 ڈالر وصول کیے جائیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق ایپ ریسرچر جین مانچم وانگ نے ٹویٹ کی کہ ’انہوں نے اس سروس کی تفصیلات حاصل کی ہیں جن میں جی میل کے ’ان ڈو میل‘ فیچر کی طرح ’ان ڈو ٹویٹ‘ کا فیچر شامل کیا گیا ہے۔‘
’اس کے علاوہ ’کولیکشن‘ کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی پسندیدہ ٹویٹس کو آرگنائز کر سکیں گے۔‘
جین مانچم کے مطابق ’ٹوئٹر ایک اور فیچر ’ٹیئر سبسکرپشن پرائسنگ ماڈل‘ پر بھی کام کر رہا ہے جس کے تحت زیادہ ٹیئر وال صارفین کو ’کلٹر فری نیوز ریڈنگ ایکسپیرئنس‘ کی سروس مہیا کی جائے گی۔‘
ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس متعارف کروانے کی خبر نئی نہیں ہے۔
گذشتہ برس جولائی میں کمپنی کے سی ای او جیک ڈورسے نے سی این این کو بتایا تھا کہ ’ٹوئٹر ریونیو کو بڑھانے کے لیے سبسکرپشن ماڈل پر کام کر رہا ہے۔‘
اسی ماہ صحافی اینڈریو روتھ نے اس حوالے سے ٹوئٹر کی جانب سے کروائے جانے والے سروے کی تصاویر ٹویٹ کی تھیں۔ اس میں جو آپشنز دی گئی تھیں ان میں ’ان ڈو ٹویٹس‘، ’لانگر ویڈیوز‘ اور ’ایڈ بلاکنگ‘ جیسے فیچرز شامل تھے۔
روان برس جنوری میں ٹوئٹر نے ’ریویو‘ اور مئی میں ’سکرول‘ کو خریدا۔
رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر رواں برس ایک 4.99 ڈالرز ماہانہ کی سبسکرپشن ’سپر فالوز‘ بھی لانچ کر رہا ہے جس کے تحت صارفین اور پبلشرز اپنے خصوصی مواد کے عوض فالورز سے رقم بھی وصول کر سکیں گے۔

ٹوئٹر نے لانچ کی تاریخ، سروسز کی قیمت اور پروڈکٹ کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا (فوٹو: اے ایف پی)

ٹوئٹر نے لانچ کی تاریخ، سروسز کی قیمت اور پروڈکٹ کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا۔
ٹوئٹر نے ’ٹوئٹر بلیو‘ کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کیا ہے لیکن ’سپر فالوز‘ کے حوالے سے ایک ترجمان نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’سپر فالوز میں صارفین کی فنڈنگ سے کریٹرز اور پبلشرز کو موقع ملے گا کہ وہ ان کے لیے نیا مواد تیار کریں جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔‘
ان کے مطابق ’سپر فالوز ابھی مہیا نہیں ہے لیکن آنے والے مہینوں میں ہم اس حوالے سے مزید معلومات شیئر کریں گے۔‘

شیئر: