Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوبصورت خاتون کی تصویر دکھا کر عرب شہری کو لوٹ لیا

عرب شہری کو آن لائن چیٹنگ کے دوران خوبصورت خاتون کی تصویر بھیجی گئی( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں افریقی دھوکے بازوں کے گروہ نے خوبصورت لڑکی کی تصویر کے بہانے ایک عرب مینجر کو اپنے جال میں پھنسا لیا۔
الامارات الیوم کے مطابق گروہ نے چالیس سالہ عرب شہری کو آن لائن چیٹنگ کے ذریعے ایک خوبصورت یورپی خاتون کی تصویر فراہم کی اور پھر اسے ایک ہوٹل کے کمرے میں بلایا۔
جب عرب شہری مقررہ مقام پر پہنچا تو افریقی دھوکے بازوں نے اس پر حملہ کردیا۔  اے ٹی ایم کا پاس ورڈ لے کر اکاؤنٹ سے تیس ہزار درہم نکال لیے اور اسے کمرے میں بند کرکے فرار ہوگئے۔ 
عرب شہری نے دبئی پولیس کو واقعہ کی اطلاع کرکے مدد طلب کی۔ پولیس دو ملزمان کو تلاش گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا۔ پوچھ گچھ کے بعد فوجداری عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
متاثرہ عرب شہری نے بتایا کہ’ میٹ می‘  ویب سائٹ پر اس کا تعارف ایک لڑکی سے ہوا تھا جس نے اسے اپنی تصویر بھیجی جو بے حد خوبصورت تھی۔ اس نے ہوٹل میں ملاقات کے لیے بلایا‘۔
 جب مقررہ وقت پر ہوٹل پہنچا اور دروازہ کھٹکھٹایا تو خطرے کا احساس ہوا۔ میں نے لڑکی سے باہر آنے کے لیے کہا مگر اسی دوران ایک شخص نے اسے زبردستی اندر کی طرف کھینچ لیا جہاں پہلے سے چھ افراد موجود تھے جن میں تین مرد اور تین خواتین تھیں۔ انہوں نے میرے ہاتھ پیر باندھے۔ موبائل اور پرس اپنے قبضے میں کیے۔
عرب شہری نے بتایا کہ’ مجھے زد وکوب کرکے اے ٹی ایم کارڈز کے پاسورڈ لیے۔ اس شخص نے پندرہ ہزار درہم نکالے اور آدھی رات کے بعد دوبارہ پندرہ ہزار درہم نکالے گئے۔ رقم نکالنے کے بعد یہ لوگ ہوٹل میں چھوڑ کر چلے گئے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے بتا یا کہ ’ملزمان کے فنگر پرنٹس میچ کر گئے۔ ان میں سے ایک پہلے بھی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی کی جا رہی ہے‘۔

شیئر: