کورونا کی دوسری خوراک پہلے کن افراد کو دی جائے گی
وزارت صحت نے پانچ زمروں کے لیi دوسری خوراک کا اعلان کیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے پانچ زمروں کے لیے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پانچوں زمروں میں شامل افراد میں ڈائلاسز اور اعضا کی پیوند کاری کے مریض، ایکٹیو کینسر، زیادہ مٹاپے میں مبتلا اور ساٹھ برس سے زیادہ عمر والے لوگ شامل ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا ہے کہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 47 لاکھ 79 ہزار 326 خوراکیں دی گئی ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق سنیچر کو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو 68 ہزار سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین مہم کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرا مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو کیا گیا۔
اس دوران مملکت بھر میں ویکسین سینٹرز کھول دیے گئے جہاں سے سعودی شہری اور مقیم غیرملکیوں کو کورونا ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے۔