Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نمبر پلیٹ چھپا کر تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے والا شخص گرفتار

’مذکورہ شخص نے نمبر پلیٹ پر سٹیکر لگانے اور تیز رفتاری ڈرائیونگ کی ویڈیو بنائی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن پولیس نے گاڑی کے نمبر پلیٹ چھپا کر تیز رفتاری سے ڈرائیونگ اور متعدد خلاف ورزیاں کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے گاڑی کے نمبر پلیٹ پر سٹیکر لگانے اور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کو ریکارڈ وقت میں گرفتار کیا گیا‘۔
’اس نے اپنے اور دوسروں کی سلامتی خطرے میں ڈال کر متعدد ٹریفک خلاف ورزیاں کی ہیں‘۔
’زیر حراست شخص سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کو حوالے کیا جائے گا‘۔

شیئر: