Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: مزید تین ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد

پابندی کا اطلاق 11 جون کو رات 11 بج کر 59 منٹ سے ہو جائے گا (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات نے چند افریقی ممالک سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
عرب نیوز نے اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’زیمبیا، ڈی آر کانگو اور یوگنڈا سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔‘
متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس پابندی کا اطلاق 11 جون کو رات 11 بج کر 59 منٹ سے ہو جائے گا۔
وام نیوز ایجنسی کے مطابق ’پابندی کا اطلاق ٹرانزٹ مسافروں کے علاوہ ان پر بھی ہوگا جنہوں نے عرب امارات آنے سے 14 دن پہلے ان متعلقہ ممالک کا سفر کیا ہے۔‘
تاہم اماراتی شہری، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے اور سرکاری وفود پر ان پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔
عرب امارات سے متاثرہ ممالک کو جانے والی ٹرانزٹ اور کارگو پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

شیئر: