Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راولاکوٹ: دو کاریں دریائے جہلم میں جا گریں، پی ٹی آئی رہنما سمیت چار افراد ہلاک

سردار صغیر چغتائی نے چند روز پہلے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی (فوٹو وائس آف ہنگو)
حکام کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آزاد پتن کے مقام پر دو کاروں کا تصادم ہوا جس کے نتیجے میں وہ دریائے جہلم میں گر گئیں اور چار افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر سدھنوتی طاہر ممتاز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن سردار صغیر چغتائی اور ان کے دو ساتھیوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
طاہر ممتاز کے مطابق صغیر چغتائی کی گاڑی میں ان سمیت تین افراد سوار تھے، جبکہ دوسری مہران کار میں بھی چار افراد سوار تھے لیکن ان میں سے تین افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق مہران کار میں سوار شخص کا تعلق اڈیالہ سے ہے۔ دریا میں پانی کا بھائو زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات ہیں۔
سردار صغیر چغتائی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پونچھ کے حلقہ چار سے مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
تاہم انہوں اپنے ساتھیوں سمیت گذشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق سردار صغیر چغتائی نے چند روز قبل جنڈا ٹھی بنگوئیں میں استقبالیہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ’جماعت میں شامل ہونے والوں کو اپنی طرف اور قیادت کی طرف سے
​​​​​​​ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تحریک انصاف آپ کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ آپ کو کبھی مایوسی نہیں ہو گی۔ جو میرے اس فیصلے سے ناراض ہیں، ان کا حق بنتا ہے کہ وہ ناراضگی کا اظہار کریں کیوں کہ مسلم کانفرنس سیاسی جماعت ضرور ہے۔ اس نے مجھے بہت عزت دی۔‘

شیئر: