Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز دو ہزار سے زیادہ، متاثرین 6 لاکھ کے قریب

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 لاکھ 49 ہزار 746 ٹیسٹ کیے گئے۔(فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں سنیچر کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے نئے کیسز پھر دو ہزار سے زیادہ سامنے آئے ہیں۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 49 ہزار 746 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 ’مزید دو ہزار 123 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 96 ہزار 17 ہوگئی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ نئے مریض مختلف قومیت سےہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج  فراہم کیا جارہا ہے‘۔
’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید دو ہزار 94 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 75 ہزار 288 ہوگئی ہے‘۔
ہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 4 چل بسے، مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 724 ہوگئی‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہپے۔
علاوہ ازیں وزارت کے مطابق ’ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید ایک لاکھ ایک ہزار 234 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ویکسین کی ایک کروڑ 37 لاکھ 85 ہزار 663 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔ 

 

شیئر: